ملتان: ریسٹورنٹ میں پراسرار دھماکا، 3 جاں بحق

 27 شدید زخمی،دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا،زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک
 فوٹو: اے پی پی

 27 شدید زخمی،دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا،زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک فوٹو: اے پی پی

ملتان /  لاہور:  ملتان کی گلشن مارکیٹ میں واقع ریسٹورنٹ کے تہہ خانے میں چلر پلانٹ میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق 27 شدید زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ ریسٹورنٹ کے باہر کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں۔پیر کی دوپہر گلشن مارکیٹ میں واقع تکہ شاپ اینڈ ریسٹورنٹ میں اچانک زور دار دھماکا ہوا، ریسکیو اہلکاروں نے موقع سے ہوٹل کے مالک مکھن شاہ کے 4 سالہ بیٹے عمار شاہ 25 سالہ سجاول سمیت 3 افراد کی لاشیں نکالیں جبکہ 27 زخمیوں کو نشتر اسپتال ایمرجنسی وارڈ اور برن یونٹ منتقل کیا۔

جن میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دھماکا چلر پلانٹ میں ہوا ہے جہاں سے امونیا گیس سمیت دیگر گیسز کا اخراج ہوا جسے باہر نکلنے کی جگہ نہ ملی لفٹ کی رگڑ سے شعلہ پیدا ہونے کے باعث یہ دھماکا ہوا جس کے باعث یہ بھاری جان و مال نقصان ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔