سفاری پارک کی ہتھنی نے بھی فرانس کے فاتح ہونے کی پیشگوئی کی تھی

اسٹاف رپورٹر  پير 16 جولائی 2018
ملکہ ہتھنی نے کروشیاکے فروٹ باکس کودیکھنا گوارا نہ کیااورفرانس کے حق میں فیصلہ دیا ۔ فوٹو : ایکسپریس

ملکہ ہتھنی نے کروشیاکے فروٹ باکس کودیکھنا گوارا نہ کیااورفرانس کے حق میں فیصلہ دیا ۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی:  کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہتھنی نے بھی عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں فرانس کے فاتح ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔

ملکہ نامی ہتھنی نے کروشیا کے فروٹ باکس کی جانب دیکھنا بھی پسند نہ کیا اور فرانس کے حق میں اپنا ووٹ دیا اس موقع پر سفاری پارک میں موجود بچوں اور دیگر افراد  نے ہتھنی کی اس پیش گوئی  پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :فرانس دنیائے فٹبال کا نیا حکمران بن گیا

ملکہ ہتھنی نے فرانس کو ورلڈ کپ کا فاتح قرار دینے کے بعد تالاب میں پہنچ کر پانی کے ساتھ خوب اٹھکھیلیاں کی اور جھومتی رہی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹرسفاری پارک نے کہاکہ ہرطرف فٹبال کا جنون ہے اور عالمی کپ کے حوالے سے کھیل کے شیدائیوں کے ساتھ عوام میں بھی زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے اسی امر کو مد نظر رکھتے ہوئے شہریوں کی دلچسپی کے لیے ہتھنی کو میدان میں اتارا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔