بدین میں پانی اور بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، مزدور بے روزگار

ایکسپریس نیوز  جمعرات 9 مئ 2013
بجلی کی طویل علانیہ اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار کے تعطل کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے. فوٹو: فائل

بجلی کی طویل علانیہ اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار کے تعطل کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے. فوٹو: فائل

بدین: بدین شہر میں بجلی اور پینے کے پانی کا بدترین بحران، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

گزشتہ رات مسلسل 8 گھنٹے تک بجلی بند رہنے کے باعث شہری شدید ترین گرمی میں سو نہ سکے۔ بجلی کی طویل علانیہ اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار کے تعطل کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، بجلی سے چلنے والے کاروبار کے علاوہ کارخانوں، آٹا چکیوں، آرا مشینوں پر کام کرنیوالے مزدوروں اور محنت کشوں کو بے روزگاری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ، میونسپل کمیٹی کے افسران اور ڈپٹی کمشنر بدین کی عدم توجہ اور غفلت کے باعث شہر میں پانی کی شدید قلت ہے، گزشتہ کئی روز سے غریب آباد کینٹ، باغ محلہ، اتفاق کالونی، سیرانی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں واٹر سپلائی کی جانب سے فراہم کیے جانیوالے پانی کی فراہمی گزشتہ کئی روز سے بند ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔