کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران ہلکی بارش کا امکان

اسٹاف رپورٹر  منگل 17 جولائی 2018
پیرکو مطلع ابر آلود رہا ،سمندر کی سمت سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چلیں
 فوٹو:فائل

پیرکو مطلع ابر آلود رہا ،سمندر کی سمت سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چلیں فوٹو:فائل

 کراچی:  محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز کے دوران شہر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا موسم معتد ل ہے، پیر کو شہر کا مطلع ابر آلود رہا جبکہ سمندر کی سمت سے تندوتیز ہوائیں چلیں جن کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابرآلود ہونے سے اگلے 3روز کے دوران بونداباندی جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے ،آج (منگل) کو شہر کا مطلع مکمل ابر آلود اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری کے درمیان رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔