رچرڈ ہیڈلی جگر کے کینسر میں مبتلا ہوگئے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 17 جولائی 2018
گذشتہ ماہ ہیڈلی کے آنت کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی تھی فوٹو: فائل

گذشتہ ماہ ہیڈلی کے آنت کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی تھی فوٹو: فائل

ویلنگٹن:  نیوزی لینڈ کے سابق عظیم کرکٹر رچرڈ ہیڈلی پھر کینسر کا شکار ہوگئے۔

اس بار وہ جگر کے کینسر میں مبتلا ہوئے جس کی وجہ سے ایک بار پھر سرجری کے عمل سے گزرنا ہوگا، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ابھی یہ کینسر اپنے بالکل ابتدائی اسٹیج پر ہے۔

گذشتہ ماہ ہیڈلی کے آنت کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی تھی، جس پر انھوں نے سرجری کے ذریعے ٹیومر سے جان چھڑا لی تھی۔ این زیڈ سی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق جگر کے کینسر کا آپریشن ہوسکتا ہے، حالیہ آپریشن سے صحتیاب ہونے کے بعد ہیڈلی کو ایک مرتبہ پھر کیموتھراپی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔