فائنل میں شکست کے باوجود کروشین ٹیم کا واپسی پر ہیروز جیسا استقبال

اسپورٹس ڈیسک  منگل 17 جولائی 2018
کپتان اور ورلڈ کپ گولڈ بال ونر لوکا موڈرک کی قیادت میں کروشین پلیئرز نے کھلی چھت والی بس پر سوار ہوکر پریڈ میں حصہ لیا، فوٹو: فائل

کپتان اور ورلڈ کپ گولڈ بال ونر لوکا موڈرک کی قیادت میں کروشین پلیئرز نے کھلی چھت والی بس پر سوار ہوکر پریڈ میں حصہ لیا، فوٹو: فائل

زغرب:  ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے باوجود کروشین ٹیم کا وطن واپسی پر ہیروز جیسا استقبال کیا گیا۔

دارالحکومت کے مین اسکوائر پر اپنے پلیئرز کا خیرمقدم کرنے کیلیے ایک لاکھ سے زائد لوگ موجود تھے۔

کپتان اور ورلڈ کپ گولڈ بال ونر لوکا موڈرک کی قیادت میں کروشین پلیئرز نے کھلی چھت والی بس پر سوار ہوکر پریڈ میں حصہ لیا،زیادہ تر لوگوں نے ریڈ اور سفید شرٹ پہنیں اور ہاتھوں میں جھنڈے تھامے ہوئے تھے جنھیں لہراکر وہ اپنے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔