ہوائی میں آتش فشاں سے نکلنے والے ’لاوا بم‘‘ سے 23 سیاح زخمی

ویب ڈیسک  منگل 17 جولائی 2018
امریکی ریاست ہوائی کے کلاؤیا آتش فشاں مئی میں لاوا کی صورت میں بہنا شروع ہوا تھا۔ فوٹو : فائل

امریکی ریاست ہوائی کے کلاؤیا آتش فشاں مئی میں لاوا کی صورت میں بہنا شروع ہوا تھا۔ فوٹو : فائل

ہوائی: امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں سے نکلنے والا ایک لاوا بم کشتی کی چھت پھاڑتے ہوئے سیاحوں پر گرا جس سے 23 سیاح زخمی ہوگئے جب کہ ایک شخص کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ میں واقع آتش فشاں کے دھانے سے ایک لاوا بم  پھٹ پڑا جو قریبی موجود سیاحوں کی کشتی کی پر آن گرا۔ لاوا بم چھت پھاڑتے ہوئے کشتی میں داخل ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیاح کی ٹانگ ٹوٹ ہوگئی جب کہ دیگر 22 سیاح زخمی ہوگئے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ بوٹ میں معمولی آگ لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے جب کہ کشتی کو پورٹ پر واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے تین کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر سیاحوں کو طبی امداد فراہم کر کے ہوٹل روانہ کردیا گیا ہے۔

Lava

واضح رہے کہ کلاؤیا آتش فشاں سے رواں برس مئی میں لاوا نکلنا شروع ہوا تھا اور اب بھی اس آتش فشاں سے دھواں سے اور پگھلے ہوئے پتھر نکل رہے ہیں جو کبھی کبھی اکا دکا بارش کے قطروں کی طرح زمین پر برستے ہیں جس سے شہریوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوتی رہتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔