امریکا میں مشتبہ روسی ایجنٹ خاتون گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 17 جولائی 2018
ستائیس سالہ ماریہ بوٹینا 2016 سے تعلیمی ویزے پر امریکا میں مقیم ہیں۔ فوٹو : فیس بک پروفائل

ستائیس سالہ ماریہ بوٹینا 2016 سے تعلیمی ویزے پر امریکا میں مقیم ہیں۔ فوٹو : فیس بک پروفائل

 واشنگٹن: امریکا میں ایک روسی خاتون کو جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 

بین الاقوا می خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں 29 سالہ روسی خاتون ماریہ بوٹینا کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت حاصل کر کے روس کے لیے امریکا کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے خاتون پر الزام ہے کہ وہ ماسکو کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی ہدایات پر امریکا کی جاسوسی کرتی تھیں تاہم ابھی خاتون کے خلاف چارج شیٹ پیش نہیں کی گئی ہے۔

امریکی انٹیلی جنس ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ روسی خاتون کی سرگرمیاں مشکوک تھیں وہ امریکی سیاست دانوں پر اثر انداز ہونے کے لیے سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرکے سیاست دانوں کی قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتی تاکہ قومی راز تک رسائی حاصل کرسکیں اور یہ سب وہ روس کے مفاد کے لیے کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ امریکا روسی خاتون ماریہ بوٹینا 2016 سے تعلیمی ویزے پر امریکا میں مقیم ہیں تاہم انہیں روسی ایجنٹ ہونے پر گرفتار اس وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر پوٹن کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔