پہلی سے آٹھویں جماعت تک کیلئے نیا نصاب تیار

ویب ڈیسک  منگل 17 جولائی 2018
وزیراعظم نے وزارت کی کوششوں کی تعریف کی، فوٹو: فائل

وزیراعظم نے وزارت کی کوششوں کی تعریف کی، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے لیے نیا نصاب تیار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت یوسف شیخ نے شرکاء کو وزارت کے امور کار پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: جدید دنیا کے تعلیمی ادارے اور تعلیمی نصاب

وزیرتعلیم نے  بتایا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2018 کو حتمی شکل دے کر قومی سطح پر نصاب کونسل قائم کر دی گئی ہے اور اسلام آباد نصاب میں یکسانیت لانے کیلئے فریم ورک تیا رکیا گیا ہے جب کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کیلئے نیا نصاب تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے وزارت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مستونگ سانحہ کے متاثرہ نوجوانوں کو تربیتی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے کہا کہ آرٹیکل25اے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔