جنوبی کوریا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 17 جولائی 2018
فوجی ہیلی کاپٹر کو مرمت کے بعد تجرباتی پرواز پر بھیجا گیا تھا فوٹو : فائل

فوجی ہیلی کاپٹر کو مرمت کے بعد تجرباتی پرواز پر بھیجا گیا تھا فوٹو : فائل

سیئول: جنوبی کوریا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 اہل کار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میرین کور بیس میں جنوبی کوریا اور امریکا کے فوجی دستے سالانہ فوجی مشقیں کر رہے تھے جس کے دوران ایک ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی ، ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ اس حادثے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے بعد تجرباتی پرواز جاری تھی کہ زمین سے 33 فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں رواں سال کے ماہ اپریل میں جنوبی کورین فضائیہ کا ایک F-15 فائٹر جیٹ طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔