داعش نے 15 افغان طالبان کو ہلاک کردیا

ویب ڈیسک  منگل 17 جولائی 2018
اس افغان صوبے میں قبضے کیلیے داعش اور طالبان کے درمیان دو ماہ سے جاری لڑائی میں 100 جنگجو مارے جاچکے ہیں (فوٹو: فائل)

اس افغان صوبے میں قبضے کیلیے داعش اور طالبان کے درمیان دو ماہ سے جاری لڑائی میں 100 جنگجو مارے جاچکے ہیں (فوٹو: فائل)

کابل: افغانستان کے شمالی صوبے سرے پل میں شدت پسند تنظیم داعش نے 15 طالبان کو ہلاک کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ضلع سیاد میں پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے اس گھر کو نشانہ بنایا جہاں طالبان کی ایک تقریب جاری تھی۔ صوبائی گورنر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے بتایا کہ طالبان کمانڈر کے گھر پر ایک محفل جاری تھی کہ اس دوران 2 داعشی جنگجوؤں نے حملہ کرکے وہاں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئےجب کہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

شمالی افغانستان میں داعش نے پنجے گاڑنے کے بعد اس علاقے میں اپنے  گرفت مضبوط کرلی ہے حالانکہ ننگر ہار صوبے سے پھیلنے والی شدت پسند تنظیم مشرقی علاقوں میں اپنا اثر و رسوخ قائم نہیں کرسکی۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب طالبان کی براہ راست مذاکرات کرنے کی شرط امریکا نے منظور کرتے ہوئے امن عمل کے لیے طالبان سے باقاعدہ براہ راست بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔