- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
- ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا
- کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار
- اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
- کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ؛ بورڈ نے فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا
- پی ٹی آئی (پی) کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام فوری ہائیکورٹ طلب
- حساس ادارے کے دفترکے گیٹ پرحملہ، پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ زیرحراست
- اُم المومنین سیّدہ عائشہؓ کے فضائل و محاسن
- معرکۂ بدر میں نوجوانوں کا کردار
- غزوۂ بدر یوم ُالفرقان
- ملکہ ٔ کاشانۂ نبوتؐ
- آئی پی ایل2024؛ ممبئی انڈینز، سن رائزرز حیدرآباد کے میچ میں ریکارڈز کی برسات
- عورت ہی مجرم کیوں؟
- باریک سوئیوں سے بنی وائرس کش سطح تیار
- انسانوں نے جانوروں کو وائرس سے زیادہ متاثر کیا ہے، تحقیق
- خطرناک قیدی عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب
- پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کی جانب مارچ کریں، حماس ملٹری کمانڈر
- گورننس کے نظام میں اصلاحات اور معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
(ن) لیگ جس مقام پر کھڑی ہے یہ اس کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے، چوہدری نثار
فتح جنگ: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آج جس مقام پر کھڑی ہے یہ اس کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے، دعا ہے اللہ نواز شریف کی مشکلات کم کرے۔
فتح جنگ روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ (ن) جس مقام پر کھڑی ہے اس میں اس کی اپنی غلطیاں شامل ہیں، اب بھی کہتا ہوں عدلیہ سے محاذ آرائی کے بجائے انصاف مانگا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرا نواز شریف سے 35 سال سے تعلق ہے لیکن لوگوں نے نواز شریف کے کان بھرے کہ نثار صحیح مشورے نہیں دے رہا تاہم میری دعا ہے کہ اللہ نواز شریف کی مشکلات کم کرے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا میں کسی جماعت کے ٹکٹ کا محتاج نہیں، ساری زندگی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی اس بار کیوں دیتا؟ میں ایک بار تھوک لوں پھر چاٹتا نہیں، چاروں نشستوں پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کروں گا۔
چوہدری نثار نے ملک کی اقتصادی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال تشویش ناک حد تک خراب ہو چکی ہے، موجودہ صورتحال کا مقابلہ قومی اتحاد سے ممکن ہے جس کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔