روپے کی بے قدری کاپہلاشکار، اسٹیل مہنگاہوگیا

بزنس رپورٹر  بدھ 18 جولائی 2018
فی ٹن اسٹیل کی ایکس فیکٹری قیمت 1لاکھ4 ہزار روپے سے بڑھ کر1 لاکھ8 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔  فوٹو: فائل

فی ٹن اسٹیل کی ایکس فیکٹری قیمت 1لاکھ4 ہزار روپے سے بڑھ کر1 لاکھ8 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا پہلا شکار اسٹیل بنا اور ڈی ویلیوایشن کے ایک روز بعد ہی مقامی اسٹیل انڈسٹری کی جانب سے ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافے کو جواز بناکر فی میٹرک ٹن اسٹیل کی قیمت میں یک دم4 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

جس کے نتیجے میں فی ٹن اسٹیل کی ایکس فیکٹری قیمت 1لاکھ4 ہزار روپے سے بڑھ کر1 لاکھ8 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین عارف یوسف جیوا نے بتایا کہ گزشتہ 10 ماہ کے میں اسٹیل کی قیمت میں 40 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے تعمیراتی لاگت میں ہوشربا حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت  اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کیلیے فوری اقدامات کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔