انتخابات؛ پولیس و رینجرز کا مشترکہ سیکیورٹی پلان تشکیل

اسٹاف رپورٹر  بدھ 18 جولائی 2018
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد5700سے زایدہے،حساس اورنارمل پولنگ اسٹیشن بھی ہیں،
فوٹو؛ فائل

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد5700سے زایدہے،حساس اورنارمل پولنگ اسٹیشن بھی ہیں، فوٹو؛ فائل

 کراچی:  آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ عام  انتخابات کے موقع پر سندھ پولیس نے سندھ رینجرز کے ساتھ مشترکہ سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔

پولنگ کے روز دونوں فورسز کا کمیونی کیشن نیٹ ورک ایک ہی ہوگا اگر کہیں کوئی مسئلہ ہوگا تو دونوں وہاں جلد سے جلد پہنچ کر مسائل حل کریں گے۔ عام انتخابات کے لیے ایک لاکھ سے زاید پولیس کے جوان اور افسران تعینات کیے گئے ہیں انھوں نے بتایا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 5700 سے زاید ہے اسی طرح حساس اور کچھ نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں، سندھ کے حالات دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں، تفصیلات کے مطابق سعید آباد پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا  تھا کہ عام انتخابات کے لیے ایک لاکھ سے زاید پولیس کے جوان اور افسران تعینات کیے گئے ہیں انھوں نے بتایا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 5700 سے زاید ہے اسی طرح حساس اور کچھ نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں زیادہ نفری لگائی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ79 فیصد فورس فیلڈ فارمیشن،17 فیصد پولیس کے مختلف یونٹس لے کر تعینات کریں گے جبکہ 4 فیصد کی کمی سندھ حکومت سے لے کر پوری کی جائے گی اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشنوں پر ہماری ریزرو پولیس ہوگی، پولیس نے رینجرز کے ساتھ مل کر سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے پولنگ والے دن پولیس اور رینجرز کا کمیونی کیشن نیٹ ورک ایک ہو گا جہاں جو بھی مسئلہ ہوا تو دونوں وہاں جلد پہنچ کلر مسائل کو حل کریں گے آی جی سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں حالات بہت بہتر ہیں اور الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ صوبہ سندھ باالخصوص کراچی میں میں ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔