بھارتی عوام مذہبی منافرت سے نکل کر کروشیا سے سبق سیکھے، ہربھجن

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 18 جولائی 2018
ہمارے ملک کی آبادی 135 کروڑ ہونے کے باوجود ہم اس ایونٹ میں دوردور تک نہیں ہیں فوٹو: فائل

ہمارے ملک کی آبادی 135 کروڑ ہونے کے باوجود ہم اس ایونٹ میں دوردور تک نہیں ہیں فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ملک کی عوام کو مذہبی منافرت سے نکل کر کروشیا سے سبق سیکھنے کو کہا ہے۔

ہربھجن سنگھ نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کا مقابلہ کرنے والے ملک کروشیا کی مثال دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اس کی آبادی 50 لاکھ سے بھی کم ہے لیکن فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، ہمارے ملک کی آبادی 135 کروڑ ہونے کے باوجود ہم اس ایونٹ میں دوردور تک نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم بدستور ہندو مسلم جھگڑے میں الجھے ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہربھجن نے ’سوچ بدلو دیش بدلے گا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔