دبئی میں شاہین ایئر کے مسافر دربدر ہو گئے

عبد الرحمٰن رضا  بدھ 18 جولائ 2018
دبئی میں شاہین ایئر کے مسافر دربدر ہو گئے 
 فوٹو: فائل

دبئی میں شاہین ایئر کے مسافر دربدر ہو گئے فوٹو: فائل

 دبئی:  پاکستان کی نجی شاہین ایئر لائن نے حج آپریشن کی وجہ سے عرب امارات میں فلائٹ آپریشن بند کر دیا جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافر خوار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ سیلز اور مارکیٹنگ اسٹاف کا رویہ انتہائی نامناسب ہے، کسٹمرز کو کچھ بھی بتانے سے گریز کر رہے ہیں، مسافروں کو نہ تو ٹکٹ کی رقم واپس کی جا رہی ہے اور نہ ہی ٹکٹ تبدیل کروائے جا رہے ہیں حالانکہ انٹرنیشنل قانون کے مطابق ایئر لائن کی ذمے داری ہے کہ وہ مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچائے۔

مسافروں نے پاکستانی قونصل جنرل اور پاکستانی سفیر سے گزارش کی ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔