اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں آن لائن ووٹ نہیں ڈال سکتے، نادرا

ویب ڈیسک  جمعرات 19 جولائی 2018
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان آنا ہوگا،نادرا حکام

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان آنا ہوگا،نادرا حکام

 اسلام آباد: نادرا حکام کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں آن لائن ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نادرا حکام نے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم گمراہ کن ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان آنا ہوگا۔

نادرا حکام کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، جس کی آئندہ تاریخ عام انتخابات کے بعد مقرر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔