- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
مہوش حیات کی ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی
لاہور: اداکارہ وماڈل مہوش حیات کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پرلوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
فلم میں مہوش حیات کے مدمقابل مرکزی کردارفہد مصطفیٰ کررہے ہیں لیکن اس فلم کی ڈائریکٹرنبیل قریشی اورپروڈیوسرفضا علی مرزا ہیں، جبکہ اس فلم کوملک گیر سطح پر ڈسٹریبیوشن کلب کے بینر تلے عیدالاضحی کے موقع پرنمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔
اس سلسلہ میں مہوش حیات نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فلم میں فہدمصطفیٰ کو کسی طوفان کی طرح دکھایا گیا ہے، فلم کی کہانی اس بات کے گردگھومتی دکھائی گئی کہ کس طرح فہد مصطفی جوکہ شادی کی تگ ودومیں ہیں اور ان سب کے درمیان ان کی دلچسپ حرکتیں ناظرین کومحظوظ کریں گے، فلم میں میرا کردارمیرو کا ہے ، جس میں ہر قدم پر مصالحہ، ڈائیلاگ اورمزاحیہ حالات شامل ہیں جوفلم کو مزید دلچسپ بناتے ہیں جب کہ فلم کی موسیقی پرجذبات سے بھرپور ڈانس نے اس کوچارچاند لگادیے ہیں۔
مہوش حیات نے کہا کہ ٹریلر اپنے دیکھنے والوں کو مکمل طور پر دیسی ماحول میں لے جائے گا، اگریہ کہا جائے تواس فلم کے ذریعے پاکستان کا خوبصورت کلچرنمایاں ہوگا، تویہ غلط نہیں ہے۔ فلم میں اورفہد مصطفیٰ کچھ نئے رجحانات کے ساتھ دکھائی دیں گے۔ فہد مصطفیٰ کی لمبی مونچھیں ہونگی میرے گیٹ اپ کے بارے میں تفصیلات توفلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا اوراس کے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی جانب سے مثبت رسپانس سامنے آرہا ہے۔ امید ہے کہ ’ لوڈ ویڈنگ ‘ لوگوں کے دلوں کو چھولینے والی فلم ثابت ہوگی اوراس کودیکھنے کے بعد شائقین مایوس نہیں بلکہ قہقہے لگاتے ہوئے سینما ہال سے واپس جائیں گے۔ موجودہ دورمیں ہمیں ایسی ہی فلمیں پروڈیوس کرنے کی ضرورت ہے، جن کودیکھ کرلوگوں کے اداس چہروں پر مسکراہٹ آجائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔