سونے کی قیمتوں میں کمی

بزنس رپورٹر  جمعرات 19 جولائی 2018
سونے کی تولہ قیمت  59 ہزار 300 اور دس گرام 50 ہزار 840 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

سونے کی تولہ قیمت 59 ہزار 300 اور دس گرام 50 ہزار 840 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور171روپے کی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت18 ڈالر کی کمی سے 1223 ڈالر ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور171روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی تولہ قیمت  59 ہزار 300 اور دس گرام 50 ہزار 840 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی تولہ قیمت 15روپے کمی سے 765 اور دس گرام 12روپے86 پیسے گھٹ کر655روپے 86پیسے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔