دھونی کی ریٹائرمنٹ، افواہیں پھر زور پکڑ گئیں

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 19 جولائی 2018
انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد سب سے زیادہ تنقید سابق کپتان پر ہی کی جا رہی ہے۔ فوٹو : فائل

انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد سب سے زیادہ تنقید سابق کپتان پر ہی کی جا رہی ہے۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی:  بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑگئیں۔

انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد سب سے زیادہ تنقید سابق کپتان پر ہی کی جا رہی ہے، لارڈز میں ناکامی کا سبب ان کی سست بیٹنگ کو بھی قرار دیا گیا اور شائقین نے نعرے بازی بھی کی۔

ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں میچ کے بعد کوہلی امپائر سے کہہ رہے ہیں کہ وہ دھونی کو گیند دے دیں، اسی چیز کو بھی جواز قرار دیا جارہا ہے کہ شاید وہ اپنا آخری ون ڈے کھیل چکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔