لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن صفدرکی سزاؤں کیخلاف سماعت آج ہوگی

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 19 جولائی 2018
نیب قانون غیر موثر ہو چکا ہے، اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کا درخواست میں موقف ۔فوٹو : فائل

نیب قانون غیر موثر ہو چکا ہے، اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کا درخواست میں موقف ۔فوٹو : فائل

 لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدرکی سزاؤں کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدرکی ایون فیلڈریفرنس میں سزاؤں کے خلاف جسٹس علی اکبر قریشی سماعت کریں گے۔ یہ درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب قانون غیر موثر ہو چکا ہے، اس کے تحت سزا نہیں دی جا سکتی تھی۔ اس لئے نیب کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔