- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
سی پیک پاکستان کی آئندہ حکومت کی بھی ترجیح ہوگا، چینی اخبار
بیجنگ: چینی اخبار نے کہاہے کہ پاکستان میں آئندہ انتخابات کے بعد چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک منصوبے عوام کی وسیع تر حمایت کے ساتھ مثبت طریقے سے آگے بڑھتے رہیں گے، انتخابات کے بعد تشکیل پانے والی نئی حکومت کیلیے بھی سی پیک منصوبے ترجیحات میں شامل ہوں گے۔
معروف چینی اخبار چائنا ڈیلی نے بدھ کو اپنے ایک مضمون میں کہاہے کہ سی پیک پاکستان کیلیے ایک اسٹرٹیجک فیصلہ ہے، عام انتخابات کے بعد بھی سی پیک منصوبے وسیع تر اور مسلسل عوامی حمایت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔ آئندہ حکومت کیلیے بھی سی پیک منصوبے ترجیحات میں شامل ہوں گے۔
مضمون کے مطابق پاکستان کے 22کروڑ عوام، پاکستانی ادارے اور فوج سی پیک منصوبوں کی حمایت کرتے ہیں اور وہی اس کے ضامن ہیں۔ سی پیک کے تحت منصوبے ایک عالمی ذمے داری ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ سے اپنی ذمے داریوں کو پورا کیا ہے۔سی پیک منصوبے دونوں اطراف کے مابین اتفاق رائے کے ساتھ طے پائے ہیں جن کے فوائد دونوں ممالک کیلیے مشترکہ ہیں۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے تحت منصوبے پاکستان ، پاکستانی معیشت، روزگار کے مواقع اورسیکیورٹی کیلیے اہم ترین ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے مابین اتفاق رائے موجود ہے کہ سی پیک کی ہر حالت میں اصولی طور پر حمایت جاری رکھنی ہے۔ پاکستانی عوام پہلے سے ہی سی پیک کے فوائد حاصل کررہے ہیں اور یہ واضح ہے کہ پاکستان میں بجلی کا بحران حل کرنے میں مدد ملی ہے۔
چینی اخبار کے مطابق سی پیک منصوبوں سے قبل پاکستان میں بجلی کا بحران تھا اور پاکستان کی صنعتوں کو عالمی برادری میں مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ منصوبوں کے تحت پاکستان کے انفرااسٹرکچر میں بہتری آئی ہے جس سے عوام کو سفری سہولتیں میسرآئی ہیں اور رابطہ سازی کا عمل بہتر ہوا ہے۔ نوجوانوں کیلیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوچکے ہیں، نئے کاروبار شروع ہو رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔