پاک فوج نے سوشل میڈیا پر زیرگردش 'تھریٹ الرٹس' کی تردید کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 19 جولائ 2018
پراپیگنڈے کا مقصد خوف وہراس اورکنفیوژن پھیلانا ہے، آئی ایس پی آر. فوٹو:فائل

پراپیگنڈے کا مقصد خوف وہراس اورکنفیوژن پھیلانا ہے، آئی ایس پی آر. فوٹو:فائل

 راولپنڈی: پاک فوج نے ملک کے مختلف شہروں میں ممکنہ دہشت گرد حملوں کے خطرے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی سیکیورٹی کی تردید کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف شہروں میں حملوں کے خطرے کا جعلی الرٹ سوشل میڈیا پرچلایا جارہا ہے تاہم کسی بھی خطرے کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پراپیگنڈے کا مقصد خوف وہراس اور کنفیوژن پھیلانا ہے، شہری جعلی کالوں اورغلط پراپیگنڈے پرتوجہ نہ دیں جب کہ آئی ایس پی آرکے حوالے سے کوئی بھی اطلاع آفیشل ویب سائٹ پردیکھی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔