پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نااہل قرار

ویب ڈیسک  جمعرات 19 جولائی 2018
بیوی اوربیٹی کے نام ظاہرنہ کرنے اور 167 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پر ایپلٹ ٹربیونل نے نثار کھوڑو کو نااہل قراردیا گیا۔

بیوی اوربیٹی کے نام ظاہرنہ کرنے اور 167 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پر ایپلٹ ٹربیونل نے نثار کھوڑو کو نااہل قراردیا گیا۔

لاڑکانہ: سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو نااہل قراردے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو کی نااہلی سے متعلق سماعت کی، بینچ نے ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نثارکھوڑو کو نااہل قرار دے دیا۔ نثار کھوڑو کو بیوی اور بیٹی کے نام ظاہر نہ کرنے اور 167 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پر ایپلیٹ ٹربیونل نے نا اہل قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس 11 کے امیدوار نثارکھوڑو نے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کوسندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ میں چیلنج کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔