- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
رنبیر کپور نے ارشد وارثی سے سرکٹ کا کردار چھین لیا
ممبئی: بالی ووڈ فلم ’سنجو‘ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے رنبیر کپور نے معروف اداکار ارشد وارثی کی فلم ’منا بھائی‘ کے نئے سیکوئل سے چھٹی کرادی۔
بھارتی فلم نگری میں چاکلیٹی ہیرو سمجھے جانے والے اداکار رنبیر کپور کو فلم ’سنجو‘ ایسی راز آئی کہ اُن کے سامنے نئی فلمز کی آفر کی لائن لگ گئی ہے، رنبیر کپور تمام بڑے ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بن گئے ہیں اور اسی وجہ سے رنبیرنے کئی اداکاروں کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں اور اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے فلم ’منا بھائی‘ میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی کی چھٹی کرادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کے کیریئر کو نئی روح پھونکنے والے معروف ہدایتکار راجکمار ہیرانی مشہور زمانہ فلم ’منا بھائی‘ کے تیسرے سیکوئل بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے ہدایتکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے نئے سیکوئل میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی کی جگہ اس بار رنبیر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیاجارہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فلم میکرز نے رنبیر کی بڑھتی مقبولیت اور سنجے دت کے ساتھ اُن کی زبردست کیمسٹری کے پیش نظر اداکار کو مشہور کردار سرکٹ کے لئے کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلم باکس آفس پر تہلکہ مچا سکے۔
واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور ان دنوں فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ یش راج کے بینر تلے بننے والے فلم ’شمشیرا‘ میں سنجے دت کے ساتھ ڈاکو کے روپ میں نظر آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔