نوازشریف کے استقبال پر لاکھوں نہیں 10 ہزار لوگ تھے، حسن عسکری

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعـء 20 جولائی 2018
شہبازکاجلوس جہاں تک جاسکتا تھا گیا، نیب سے شکایت کی ذمے دارنگراں حکومت نہیں۔ فوٹو: فائل

شہبازکاجلوس جہاں تک جاسکتا تھا گیا، نیب سے شکایت کی ذمے دارنگراں حکومت نہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ نوازشریف کے استقبال پر لاکھوں نہیں 10 ہزار لوگ تھے۔ شہبازشریف کاجلوس جہاں تک جاسکتا تھا گیا۔

حسن عسکری نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگومیں کہاکہ 13جولائی کوصورتحال اتنی ڈرامائی نہیں تھی،جتنی پیش کی جارہی ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ مت بھولیں نوازشریف کوعدالت سے سزاہوئی جس کانفاذ ریاست کی ذمے داری ہوتی ہے،وہ ان کے سپورٹروں کو ایرپورٹ کے اندرجانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ میڈیا کوستائش کرنی چاہیے وہ دن بڑے حادثے کے بغیرامن سے گزرگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔