- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
مخالفین کے پراپیگنڈہ سے گھبرانے والی نہیں، ہمیشہ میرٹ پر کام کیا، سعیدہ امتیاز
لاہور: اداکارہ وماڈل سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ مخالفین کے پراپیگنڈہ سے گھبرانے والی نہیں، میرٹ پر کام کیا ہے اورآئندہ بھی جو کام کروں گی وہ میرٹ پر ہوگا۔
’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میری فلم ’’وجود‘‘ کو عیدالفطر پر زبردست پذیرائی ملی لیکن کچھ مخالفین نے اس حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جس کو عوام نے قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر میرے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے، جنہوں نے اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروںکو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
سعیدہ امتیاز نے کہا کہ ایک فنکارہ کی حیثیت سے مجھے جوکام ٹھیک لگتا ہے، میں کرتی ہوں۔ پھر چاہے وہ فلم ہو یا پھر ٹی وی کمرشل یا فوٹوشوٹس۔ مجھے ٹی وی سیریلز میں بہت سے اہم کرداروں میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی رہتی ہے لیکن میں نے اپنی زندگی کے کچھ اصول قائم کر رکھے ہیں اور اس کے مطابق ہی میں کام کرتی ہوں لیکن شوبز سے تعلق رکھنے والا ایک ’’گروپ‘‘ میری کامیابی اور کام کرنے کے انداز سے جیلس ہے اور اسی لیے وہ جان بوجھ کر جھوٹی اور بے بنیاد خبریں اور افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں، جس سے مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن میرے چاہنے والے غصے میں آجاتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سعیدہ امتیاز نے کہا کہ ابھی تو پاکستان میں جدید سینما کی شروعات ہے۔ ایسے میں ہم سب کو مل کر اس کی بہتری اور ترقی کیلیے کام کرنا چاہیے۔ یہ وہ وقت نہیں جب ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلیے منفی پراپیگنڈہ کریں ۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت ہمیں پاکستانی فلم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ اس سلسلہ میں سینما انڈسٹری اور میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آج ہم نے ایسا نہ کیا تو پھر آنے والے دنوں میں یہاں صرف غیرملکی فلمیں ہی نمائش کیلیے پیش کی جائیں گی جوکہ درست عمل نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔