بدعنوانی کیس؛ ایڈیشنل ڈائریکٹراین ٹی ایس جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ویب ڈیسک  جمعـء 20 جولائی 2018
 نیب راولپنڈی نے طاہر خاکوانی کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔۔- فوٹو: فائل

نیب راولپنڈی نے طاہر خاکوانی کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔۔- فوٹو: فائل

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے بدعنوانی کیس میں ملوث ایڈیشنل ڈائریکٹر این ٹی ایس طاہر خاکوانی کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج جج محمد بشیر نے این ٹی ایس بد عنوانی کیس کی سماعت کی۔ نیب نے گزشتہ روز گرفتار کئے گئے ایڈیشنل ڈائریکٹراین ٹی ایس طاہر خاکوانی کو احتساب عدالت میں پیش کردیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ طاہر خاکوانی 158 ملین روپے کی بدعنوانی میں ملوث ہیں لہذٰا عدالت مزید تحقیقات کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹر این ٹی ایس کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این ٹی ایس ڈائریکٹر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت  نے طاہرخاکوانی کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ  کے لئے نیب کے حوالے کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ  نیب راولپنڈی نے طاہر خاکوانی کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔