سانحہ مستونگ کا ماسٹرمائنڈ ساتھیوں سمیت ہلاک، سکیورٹی ذرائع

ویب ڈیسک  جمعـء 20 جولائ 2018
تینوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

تینوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

کوئٹہ: قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر مفتی ہدایت اللہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا، تینوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والا مفتی ہدایت اللہ ہی سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ ہے تاہم مفتی ہدایت اللہ کے ساتھیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اس سے قبل مستونگ خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی تھی جس کا نام حافظ نواز اور تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مستونگ خود کش حملے میں سراج رئیسانی سمیت 148 افراد شہید

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 148 افراد شہید جب کہ 150 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔