چیئرمین نیب کا ڈی جی کے پی کے کو پشاور بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم

ڈی جی نیب تحقیقات کرے کہ یہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیوں نہ ہوا، چیئرمین نیب


ویب ڈیسک July 20, 2018
ڈی جی نیب تحقیقات کرے کہ یہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیوں نہ ہوا، چیئرمین نیب (فوٹو: فائل)

چیئرمین نیب نے ڈی جی خیبر پختونخوا کو بی آر ٹی کے تحت جاری پشاور بس منصوبے کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد ڈی جی خیبر پختونخوا کو بی آر ٹی (بس ریپڈ ٹرانزٹ) منصوبے کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں :نیب کو پشاور بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی نیب فوری طور پر اخراجات میں اضافے کے بارے میں تحقیقات کرے کہ اس منصوبے پر اخراجات 49.3 ارب سے بڑھ کر 68 ارب تک کیوں پہنچے؟ اور یہ بھی تحقیقات کرے کہ یہ منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل کیوں نہیں ہوا؟

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے لیے نیب کو احکامات جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مقبول خبریں