پی پی ایل کا حب میں گیس کی دریافت کا اعلان

بزنس رپورٹر  ہفتہ 21 جولائی 2018
دریافت کی صحیح حد کا تعین تشخیصی کام کے بعد کیا جا سکے گا۔ فوٹو: فائل

دریافت کی صحیح حد کا تعین تشخیصی کام کے بعد کیا جا سکے گا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے شراکت دار سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مل کر ضلع لسبیلہ بلوچستان میں واقع دریافتی کنوئیں حبX-1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا ہے۔

پی پی ایل حب بلاک2566-4 کی آپریٹر ہے، حبX-1 کی کھدائی کا آغاز9 ستمبر2017 کو ہوا جسے4555 میٹرزکی گہرائی تک پہنچایا گیا، وائر لائن لوگز کے نتائج او رکھدائی سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے ہائیڈرو کاربن کے حامل جگہوں کی نشاندہی ہوئی اور16/64 انچ چوک سائزپر 2730-2760 میٹرز کے فاصلے میں یومیہ 0.08 ایم ایم ایس سی ایف گیس حاصل ہوئی تاہم 2250-2375میٹرز کے علاقے میں8/64 انچ چوک پر یومیہ 0.02 ایم ایم ایس سی ایف گیس بہاؤ حاصل ہو جو بہت کم ہے۔

دریافت بہت معمولی ہونے کی وجہ سے تجارتی اہمیت کی حامل نہیں تاہم یہ مستقبل میں اس علاقے میں دریافتی سرگرمیوں میں تحقیق پرقابلِ ذکر اثر ڈال سکتی ہے، دریافت کی صحیح حد کا تعین تشخیصی کام کے بعد کیا جا سکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔