پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ پرسب سے زیادہ رنز کا اعزاز حاصل کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 21 جولائی 2018

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

بولاوایو: پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ایک وکٹ پرسب سے زیادہ رنز کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستان کے زمبابوے کیخلاف ایک وکٹ پر399 رنز کسی بھی ٹیم کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ایک وکٹ پر بنایا جانیوالا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل بھارت نے 2013 میں جے پور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف 1وکٹ پر 362 رنز اسکور کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔