کرسٹیانو رونالڈو نے 2 برس کی معطل جیل قبول کرلی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 21 جولائی 2018
اسپین میں 2 برس سے کم سزا پر مجرم کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیجا جاتا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

اسپین میں 2 برس سے کم سزا پر مجرم کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیجا جاتا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 لندن:  پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیکس فراڈ کیس میں اسپینش حکام سے ڈیل کے نتیجے میں 2 برس کی معطل جیل سزا اور 12.1 ملین پائونڈ ادائیگی پر رضامندی ظاہر کردی۔

رپورٹس کے مطابق رئیل میڈرڈ کو چھوڑ کر یوونٹس میں جانے والے رونالڈو نے اسپینش حکام کو 12.1 ملین پائونڈ کے علاوہ 4.7 ملین پائونڈ قانونی اخراجات کی مد میں بھی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے، ان پر امیج رائٹس سے ہونے والی آمدنی پر 12.8 ملین پائونڈ ٹیکس چھپانے کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ اسپین میں 2 برس سے کم سزا پر مجرم کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیجا جاتااور وہ جرمانہ ادا کرکے اس سے گلوخلاصی حاصل کرسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔