نقیب قتل کیس؛ دوسرے مقدمے میں بھی راؤانوار ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 21 جولائی 2018
عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے راؤانوار کو10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل

عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے راؤانوار کو10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے دوسرے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی 10 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب قتل کیس سے منسلک غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے راؤانوار کو10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اس سے قبل بھی عدالت نے نقیب اللہ قتل کے مقدمے میں راؤ انوار کی ضمانت منظور کی تھی اور 10 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے کاحکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔