نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 جولائی 2018
خواجہ حارث اور امجد پرویز سمیت پانچ رکنی ٹیم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے جیل پہنچی  فوٹوفائل

خواجہ حارث اور امجد پرویز سمیت پانچ رکنی ٹیم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے جیل پہنچی فوٹوفائل

 راولپنڈی: نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ان کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ حارث اورامجد پرویز سمیت پانچ رکنی لیگل ٹیم  سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، انہوں نے نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر سے ملاقات کی اور ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف قانونی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

نواز شریف اورمریم نوازکی وکلا کے ساتھ  ملاقات گزشتہ جمعرات کو ہونی تھی لیکن جیل حکام کی جانب سے جمعرات کو ملاقات منسوخ کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف کو دس سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سات سال  اور داماد کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔