- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
جعلی ووٹ ڈالنے والے کو دو سال قید کی سزا ہوگی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نےفیصلہ کیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کے دوران ٹینڈر ووٹ بھی گنے جائیں گے اور جعلی ووٹ ڈالنے والے کو دو سال قید کی سزا ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات 2018 میں ٹینڈر ووٹ کی بھی گنتی ہوگی۔ کسی اور کے نام پر ووٹ کاسٹ ہونے پر اصلی اور جعلی دونوں ووٹ گنے جائیں گے، تاہم ٹینڈر ووٹ کے لیے الگ بیلٹ باکس ہوگا۔ ووٹنگ کے نتائج جاری ہونے کے بعد معاملہ تحقیقات کے لیے نادرا کو بھجوایا جائے گا جہاں پر انگوٹھے کے نشان سے معلوم کیاجائے گا کہ جعل سازی کس شخص نے کی۔
تحقیقات کے بعد جعلی ووٹ ڈالنے اورجعل سازی کرنےوالے شخص کو 2 سال جیل کی سزا ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مجبوری کے تحت کیا، اس کے ذمہ دار پارلیمنٹیرینز ہیں۔
ٹینڈرڈ ووٹ کیا ہوتا ہے
انتخابات والے دن اگر کوئی شخص ووٹ ڈالنے آئے اور پتہ چلے کہ اس کا ووٹ پہلے ہی جعل سازی سے ڈالا جاچکا ہے، تو پریزائڈنگ افسر اس ووٹر کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ ایسے ووٹ کو ٹینڈر ووٹ کہا جاتا ہے۔ پریزائڈنگ افسر اس ووٹ کو بیلٹ باکس کے بجائے خصوصی ٹینڈر بیلٹ پیکٹ میں ڈالے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔