غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کرنے پر افسوس ہے، ارشد خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 جولائی 2018
جس شعبے میں جانا چاہتے ہیں وہاں ضرور جائیں لیکن سب سے پہلے اپنی پڑھائی مکمل کریں، ارشد خان

جس شعبے میں جانا چاہتے ہیں وہاں ضرور جائیں لیکن سب سے پہلے اپنی پڑھائی مکمل کریں، ارشد خان

کراچی: چائے والے کے نام سے مشہور ماڈل ارشد خان نےتعلیم مکمل نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

گزشتہ برس اپنی نیلی آنکھوں کے باعث سوشل میڈیا پر طوفان مچانے والے ارشد خان عرف چائے والے کی حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے تعلیم حاصل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ تعلیم ضرور حاصل کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ارشد خان پرکشش ترین مردوں میں شامل

ویڈیو پیغام میں ارشد نے کہا آپ لوگ جس شعبے میں جانا چاہتے ہیں وہاں ضرور جائیں لیکن سب سے پہلے اپنی پڑھائی ضرور مکمل کریں۔ ارشد خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بہت افسوس ہورہا ہے کہ میں نے غربت کی وجہ سےیا بچپن میں  غفلت اور شیطانی کی وجہ سے اپنی پڑھائی مکمل نہیں کی، جب کہ ہر شعبے میں تعلیم بہت ضروری ہے، لہٰذا آپ سب تعلیم ضرور حاصل کریں۔

واضح رہے کہ نیلی آنکھوں والے ارشد خان کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دور ہیں لیکن ماڈلنگ کے شعبے میں خوب نام کمارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔