ڈالر کی اونچی پرواز برقرار، قیمت 130 روپے 70 پیسے تک جا پہنچی

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 جولائی 2018
ڈالر کی قدر میں پہلے 50 اور پھر مزید 20 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا فوٹو: فائل

ڈالر کی قدر میں پہلے 50 اور پھر مزید 20 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا فوٹو: فائل

 کراچی:  اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت 130 روپے 70 پیسے ہو کر ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطاابق گزشتہ کئی دنوں سے جاری روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے باعث ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور آج 70 پیسے کے اضافے کے ساتھ ڈالر کی قیمت 130 روپے 70 پیسے تک جا پہنچی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں پہلے 50 پیسے اور پھر مزید 20 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 130 روپے سے بڑھ کر 130 روپے 70 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے اور پھر 129 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم یہ سلسلہ 130 روپے سے بڑھ کر اب 130 روپے 70 پیسے تک جا پہنچا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔