پشاور میں خاصہ دار فورس اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 جولائی 2018
فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بازار میں بھگڈر مچ گئی، لیویز ذرائع :فوٹو:فائل

فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بازار میں بھگڈر مچ گئی، لیویز ذرائع :فوٹو:فائل

پشاور: کارخانو چیک پوسٹ پر خاصہ دار فورس اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے ںواحی علاقے کارخانوں چیک پر پولیس اہلکاروں اور خاصہ دار فورس کے مابین تصادم کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لیویز ذرائع کا کہناہے کہ خاصہ دار فورس اور پولیس اہلکاروں میں پہلے ہاتھا پائی ہوئی اور بات فائرنگ تک جا پہنچی، فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بازار میں بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ چوری شدہ گاڑی کی برآمدگی کے لئے پولیس شاکس گئی اور انتظامیہ کو بھی اطلاع کی گئی تاہم خاصہ دار فورس نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی دونوں جانب سے بھاری نفری پہنچ گئی اور اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد جمرود ہیڈ کوارٹر میں انتظامیہ اور پولیس کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔