عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے امیدوار کوتھپڑ جڑ دیا

مانیٹرنگ ڈیسک / خبر ایجنسی  اتوار 22 جولائی 2018
عمران خان نے شاہد خٹک کو پیچھے دھکیلنے کیلیے ہاتھ گھمایا جو ان کے چہرے پر جا لگا۔ فوٹو: فائل

عمران خان نے شاہد خٹک کو پیچھے دھکیلنے کیلیے ہاتھ گھمایا جو ان کے چہرے پر جا لگا۔ فوٹو: فائل

کرک: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے قومی اسمبلی کے امیدوار شاہد خٹک کوتھپڑ جڑ دیا۔

کرک جلسے میں عمران خان جلسہ گاہ پہنچے تو اسٹیج پر چڑھنے کیلیے سیڑھیوں کی جانب بڑھے، سیڑھیوں سے اسٹیج کی جانب جاتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار شاہد خٹک نے عمران خان سے آگے آنے کی کوشش کی تو عمران خان نے رک کر پیچھے دیکھا اور پھر شاہد خٹک کو پیچھے دھکیلنے کیلیے ہاتھ گھمایا جو ان کے چہرے پر جا لگا جس کے بعد شاہد خٹک چند لمحے عمران خان کو دیکھتے رہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔