کروشین فٹبالر کا ورلڈ کپ میڈل لینے سے انکار

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 22 جولائی 2018
آپ کا شکریہ مگر جب میں روس میں کھیلا نہیں تو میڈل کیوں لوں، نکولا کالینک۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آپ کا شکریہ مگر جب میں روس میں کھیلا نہیں تو میڈل کیوں لوں، نکولا کالینک۔ فوٹو: سوشل میڈیا

زغرب: کروشین فٹبالر نکولا کالینک نے ورلڈ کپ سلور میڈل قبول کرنے سے انکار کردیا۔

فائنل میں کروشین ٹیم کو فرانس سے شکست ہوئی تاہم رنر اپ رہنے پر سلور میڈل کی حقدار پائی، جب نکولا سے میڈل کیلیے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے قبول کرنے سے ہی انکار کردیا، ان کا کہنا تھاکہ ’آپ کا شکریہ مگر جب میں روس میں کھیلا نہیں تو میڈل کیوں لوں‘۔ یہ پہلا موقع نہیں جب انھوں نے بطور متبادل کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

کوچ  ذاکٹو ڈالک کے مطابق اس سے قبل ایک وارم اپ میچ میں بھی انھوں نے میدان میں اترنے سے صاف منع کردیا تھا۔

واضح رہے کہ نکولا نائیجیریا سے ابتدائی رائونڈ میچ کے دوران بطور متبادل میدان میں اترنے سے انکار پر وطن واپس روانہ کردیا گیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔