قومی سائیکلنگ ٹیم تربیت حاصل کرنے کیلیے جنوبی کوریا پہنچ گئی

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 22 جولائ 2018
تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی، سیکریٹری سید اظہر علی شاہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی، سیکریٹری سید اظہر علی شاہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: قومی سائیکلنگ ٹیم تربیت حاصل کرنے کیلیے جنوبی کوریا پہنچ گئی۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق کوریا میں تربیتی کیمپ کھلاڑی ارسلان انجم اور کوچ نجیب الرحمن تربیت حاصل کریں گے، پاکستانی کھلاڑی اورکوچزکوریا میں ایک ماہ تک تربیت حاصل کریں گے۔ان کے تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی، انھوں نے کہا کہ رواں سال کوریا میں کھلاڑی اور کوچ دوسرے سیشن میں شرکت کر رہے ہیں۔

قبل ازیں اس سے قبل پاکستانی ایک کھلاڑی اورکوچ تربیت حاصل کر چکے ہیں، آئندہ ماہ21 اگست سے کوریا میں ہونے والے تیسرے سیشن میں بھی کھلاڑی اورکوچ شرکت کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔