بھارت میں خواتین محفوظ نہیں، سوئس اسکواش پلیئرکا دورے سے انکار

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 22 جولائی 2018
والدین نے انھیں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

والدین نے انھیں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چنئی: سوئٹزرلینڈ کی ٹاپ رینکڈ اسکواش پلیئر ایمبرے الینکس نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔

ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوئس دستے میں ایمبرے شامل نہیں ہیں،والدین نے انھیں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت کا سفر کرنے سے روک دیا ہے، انھیں لگتا ہے کہ بھارت میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ایونٹ 17 جولائی سے شروع ہوگا،اس میں دنیا بھر کے 28 ممالک سے پلیئرز شریک ہورہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔