- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
امریکا میں 21 بھارتیوں کو عمر قید کی سزا
نیویارک: امریکی عدالت نے کال سینٹر کے ذریعے امریکیوں کو لُوٹنے والے 21 بھارتی شہریوں کو 20 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں جعلی کال سینٹر سے ہزاروں امریکی شہریوں کو کروڑوں ڈالر سے محروم کرنے والے 21 بھارتیوں کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ عدالت نے سزا مکمل کرنے والے ملزمان کو ملک بدر کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ ان ملزمان نے سیکڑوں امریکی عمر رسیدہ افراد اور غیر قانونی تارکین وطن کو بے وقوف بنا کر کروڑوں ڈالرز ہتھیا لیے تھے۔
کال سینٹر کے اہلکار عمر رسیدہ امریکی افراد کو فون کر کے بہلا پھسلا کر صحت اور ماہانہ آمدنی سے متعلق مختلف پیکیجز کی پیشکش کرتے اور نادہندہ صارفین کو ڈرا دھکما کر رقم کا تقاضہ بھی کرتے ۔ اسی طرح غیر قانونی تارکین وطن کی مجبوری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے انہیں کنگال کر دیتے۔ اپنے ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ملزمان صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا کرتے تھے۔
اس کال سینٹر کا نیٹ ورک امریکا سے بھارت تک پھیلا ہوا تھا جس کے خلاف 2012 سے 2016 تک سیکڑوں شکایات موصول ہوئیں۔ سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی میں بھارت کے مختلف علاقوں سے متعدد گرفتاریاں کیں، جب کہ امریکا میں بھی 21 بھارتیوں کو حراست میں لیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔