- پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
شاہین ایئر پر پابندی کے باعث چین کے ائیرپورٹ پر سیکڑوں پاکستانی 3 دن سے محصور
کراچی: شاہین ایئر کی چین سے لاہور آنے والی پرواز 72 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے باعث چین کے کینٹن ائیرپورٹ پر 300 سے زائد پاکستانی محصور ہوکررہ گئے۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شاہین ایئر کی بین الاقوامی پروازوں پر تمام سہولیات بند کررکھی ہیں جن میں بورڈنگ برجز، نیوی گیشن، جہاز کی ٹیک آف لینڈنگ اور پارکنگ سمیت تمام تر خدمات پر پابندی ہے۔ شاہین ایئر کی پرواز کے ذریعے وطن واپس آنے والے مسافر ہوٹلوں اور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں راتیں گزار رہے ہیں۔ پھنسے ہوئے مسافروں میں اسٹوڈنٹ اور کاروباری افراد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین ایئر کی دبئی پرواز کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا
مسافروں نے آرمی چیف، چیف جسٹس اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وطن واپسی کے انتظامات کو ممکن بنائیں، اداروں کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے دیارِ غیر میں ذلیل ہورہے ہیں، گھروالے پریشان ہیں اس مصیبت سے نجات دلوائی جائے۔
ادھر شاہین ایئر کے ترجمان نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کو شاہین ائیر کی تمام سہولیات بحال کرنے کے احکامات دئیے ہیں، مگر سول ایوی ایشن تاخیری حربے استعمال کرکے توہینِ عدالت کی مرتکب ہورہی ہے، سول ایوی ایشن کے اس اقدام سے نہ صرف شاہین ایئر کو بلکہ قومی خزانے کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ سی اے اے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پرشاہین ایئر کیلیے ایوو برج سروس بند کر چکا ہے، جس کے باعث شاہین ایئر لائن کے مسافروں کو بسوں کے ذریعے جہاز تک پہنچایا اور لایا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔