جوحقائق بیان کیے اس پر کمیشن بنایا جائے،جسٹس شوکت عزیزکا چیف جسٹس کو خط

ویب ڈیسک  اتوار 22 جولائی 2018
پی سی اوکے تحت حلف نہ اٹھانے والےجج کی سربراہی میں کمیشن بنایاجائے،خط کا متن فوٹو: فائل

پی سی اوکے تحت حلف نہ اٹھانے والےجج کی سربراہی میں کمیشن بنایاجائے،خط کا متن فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جو حقائق بیان کیے اس پر کمیشن بنایا جائے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو خط ارسال کیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے انہوں نے کل اپنی تقریرمیں بغیرخوف کے موجودہ صورتحال پرحقائق بیان کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ  انہوں نے جن حقائق کی بات کی اس کی تصدیق کے لیے کمیشن بنایا جائے اور یہ انکوائری کمیشن پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے جج کی سربراہی میں بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ جسٹس شوکت صدیقی کے سنگین الزامات پر کارروائی کرے، ترجمان پاک فوج

واضح رہے کہ پاک فوج نے جسٹس شوکت عزیز کے الزامات کو ریاستی اداروں کے لیے انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس سے تحقیقات اور کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے جب کہ چیف جسٹس نے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے تقریر کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔