کراچی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم حقیقی آمنے سامنے، ایک دوسرے پر پتھراؤ

ویب ڈیسک  پير 23 جولائی 2018
آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ (فوٹو : فائل)

آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ (فوٹو : فائل)

 کراچی: شاہ فیصل کالونی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم حقیقی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہرقائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن آمنے سامنے آگئے، ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشید گی پھیل گئی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے کارکنان کو منتشر کردیا۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید سلیمی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔