مریم نواز کا 24 گھنٹے میں اڈیالہ جیل سے دوسرا بیان جاری

خبر ایجنسی  پير 23 جولائی 2018
بیان سامنے آنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت کئی افراد کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

بیان سامنے آنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت کئی افراد کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 24گھنٹوں کے دوران جیل سے دوسرا بیان جاری کی کر دیا۔

مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری بیان میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا گیا ہے۔ ’’جس وقت سے نکلے مشکل سے اسوقت کو نہ پھر آواز دو۔تعزیم کرو تکریم کرو، میرے حق کی نہ تذلیل کرو، ووٹ کو عزت دو‘‘۔

گزشتہ روز مریم نواز کے اسی ہینڈل سے ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کا بند شیئر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔ یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔

اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کا پہلا بیان سامنے آنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت کئی افراد کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔