- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
مخالف کو نا اہل کرو، جیل میں ڈالو اور شیخ رشید کو جتواؤ، خورشید شاہ
کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مخالف کو نا اہل کرو، جیل میں ڈالو اور شیخ رشید کو جتواؤ، ان فیصلوں سے الیکشن کی ساکھ کو بہت بڑا نقصان پہنچا۔
ایکپسریس نیوزکے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے حنیف عباسی کو الیکشن میں موقع دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سیاستدان ہوں اور مسلم لیگ (ن) سے میرا حد درجہ سیاسی اختلاف ہے لیکن حنیف عباسی کے خلاف جو فیصلہ آیا ہے اس پر مجھے بہت افسوس ہوا، اب عوام میں یہ پیغام گیا ہے کہ شیخ رشید کو جتوانے کے لئے حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ ہوا، مخالف کو نا اہل کرو، جیل میں ڈالو اور شیخ رشید کو جتواؤ، کیوں کہ شیخ رشید اپنی پانچ سال کی قیمت مانگ رہا ہے وہ اسے دو۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بھی الیکشن کے موقع پر سزا دی گئی اور ان کی ضمانت کی درخواست کو بھی انتخابات کے بعد تک ملتوی کردیا گیا، آصف علی زرداری کا پرانا کیس اس وقت نکالتے ہیں جب الیکشن چل رہا ہے، آگے بھی مزید خطرات کا اندیشہ ہے، ایسے فیصلوں سے الیکشن کی ساکھ کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حنیف عباسی کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرکے انہیں اتنخابات میں حصہ لینے کا پورا موقع دیا جائے ورنہ انتخابات کو نقصان ہوگا، جو بنیادی آئینی حقوق ہیں وہ سب کو ملنے چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔