الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا

ویب ڈیسک  پير 23 جولائی 2018
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کھولنے پر لوڈنگ کا لفظ لکھا آرہا ہے :فوٹو:ویب سائٹ ای سی پی

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کھولنے پر لوڈنگ کا لفظ لکھا آرہا ہے :فوٹو:ویب سائٹ ای سی پی

 اسلام آباد: عام انتخابات سے ایک روز قبل الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑدیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عام انتخابات میں صرف دو روز باقی ہیں اور چند گھنٹے قبل ہی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑدیا ہے، ویب سائٹ کھولنے پر لوڈنگ کا لفظ لکھا آرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ میں پریشانی پھیل گئی ہے اور ویب سائٹ کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہےکہ ویب سائٹ پر جی آئی ایس سسٹم کا بھاری ڈیٹا اپ لوڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث عارضی طور پر مسئلہ ہوا ہے تاہم ویب سائٹ بہت جلد بحال ہوجائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔